پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 نومبر سے شروع ہوگا

پیر 12 نومبر 2018 12:48

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کیویز کو کلین سویپ کیا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر تھی تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ بارش کے باعث متاثر ہوگیا اور تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 24 سے 28 نومبر تک دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 دسمبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔