کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

پیر 12 نومبر 2018 12:48

کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ مذید 6 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیلی فورنیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرف کوری ہونیا نے بتایا کہ بیٴْوٹ ، پیراڈائز اور کونکو کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی سی6700 سے زیادہ عمارتیں خاکستر اور ایک لاکھ ایکڑ پر پھیلا ہوا جنگل خاکستر ہو گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے 3 ہزار سیزیادہ فائر فائٹرز مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :