مصطفیٰ کمال اتاترک کی 80 ویں برسی ، مزار پر رات گئے تک زائرین کی حاضری

پیر 12 نومبر 2018 12:48

مصطفیٰ کمال اتاترک کی 80 ویں برسی ، مزار پر رات گئے تک زائرین کی حاضری
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 80 ویں برسی کے موقع پر مزار اتاترک کو زائرین کے لئے رات گئے تک کھلا رہا اور لوگ جوق در جوق حاضری دیتے رہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 80 ویں برسی کے موقع پر مزار اتاترک کو گزشتہ صبح صدر رجب طیب اردوان کی زیر صدارت حکومتی اراکین پر مشتمل وفد نے سرکاری تقریب کے بعد زائرین کے لئے کھول دیا۔

(جاری ہے)

لوگوں کی کی کثیر تعداد جوق در جوق رات گئے تک مزار پر حاضری دیتے رہے ۔ملک بھر سے آنے والے شہریوں نے ہاتھوں میں اتاترک کے پوسٹر اور پھولوں کے گلدستے اٹھا رکھے تھے۔ وہ مزار پر حاضری دیتے ہوئے دعائیں مانگتے رہے اور احتراماً خاموشی بھی اختیار کی۔ مقبرے کے احاطے میں واقع اتاترک اور جنگ نجات عجائب گھر کی سیر کے خواہش مند شہریوں کی بھی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ مزار کے لاوڈ سپیکروں سے اتاترک کی آواز کے ٹیپ بھی چلائے گئے جبکہ مقبرے تک جانے والی سیڑھیوں کے دونوں اطراف میں جلتی ہوئی مشعلیں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

متعلقہ عنوان :