فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 34 کروڑ روپے جاری

پیر 12 نومبر 2018 13:04

فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 34 کروڑ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 34 کروڑ 16 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 12 ارب 34 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے گریٹر کراچی سیوریج پلان کے لئے 34 کروڑ 48 لاکھ، چترال میں بھونی بوزند روڈ کی تعمیر کے لئے 6 کروڑ ، سی پیک کے تحت گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے 20کروڑ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 20کروڑ، گوادر میں فش لینڈنگ جیٹی اور ماہی گیروں کے لئے سہولیات میں بہتری کے لئے 5 کروڑ 28 لاکھ، کیڈٹ کالج خاران 11 کروڑ24 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :