میں اب خود کو مسلمان نہیں کہتا

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے حالیہ انٹرویو میں اپنے مداحوں کو زبردست جھٹکا دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 نومبر 2018 12:33

میں اب خود کو مسلمان نہیں کہتا
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 نومبر 2018ء) :پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں مداحوں کو زبردست جھٹکا دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق زین ملک نے انٹرویو میں گفتگو کے دوران کہا کہ میں خود کو مسلمان نہیں سمجھتا اور نہ ہی میں مسلمان ہوں۔ انٹرویو کے دوران مذہبی عقائد سے متعلق سوال کے جواب میں بات کرتے ہوئے زین ملک کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی عوامی سطح پر اپنے مذہبی عقائد سے متعلق کوئی بات نہیں دی نہ ہی اس حوالے سے کوئی بیان دیا۔

زین ملک کا کہنا تھا کہ مجھے مسلمان بن کر رہنا نہیں آتا۔ انٹرویو کرنے والے میزبان نے زین ملک سے سوال کیا کہ کیا آپ خود کو مسلمان کہلواتے ہیں جس پر زین ملک نے جواب دیا کہ نہیں میں کبھی بھی خود کو مسلمان نہیں کہلواؤں گا۔

(جاری ہے)

انٹرویو کے دوران مزید بات کرتے ہوئے زین ملک نے بتایا کہ انہوں نے جب سے اپنا میوزک بینڈ چھوڑا ہے تب سے بینڈ کے کسی ممبر سے کوئی رابطہ نہیں رکھا۔

مذہبی عقائد سے متعلق زین ملک کے حالیہ بیان نے ان کے مداحوں کو جھٹکا دے دیا ہے جبکہ ان کے اس بیان پر ان کے مداحوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا۔ ایک خاتون صارف نے کہا کہ زین ملک نے ''اسلام'' سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔اب مجھے مکمل طور پر سمجھ آگئی ہے کہ اسلام میں اتنی ساری چیزیں حرام کیوں ہیں۔ میوزک انڈسٹری اور شراب اسلام سے دوری کا باعث بنتی ہیں اور زین ملک اس کی زندہ مثال ہے۔

ایک اور ٹویٹر صارف نے کہا کہ زین ملک کے اس بیان پر سب اتنا حیران کیوں ہو رہے ہیں؟ یہ تو ہونا ہی تھا۔
ایک اور صارف نے کہا کہ زین ملک غلط سمت میں جا رہے ہیں۔
ایک اور صارف نے کہا کہ زین ملک کچھ نہیں چھوڑیں گے ان کی شہرت خود ان کا ساتھ چھوڑ دے گی ، بس دیکھتے جائیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ زین ملک کی اپنے گرل فرینڈ کے ساتھ عید پر بھی تصاویر سامنے آئی تھیں جنہوں نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی ۔

متعلقہ عنوان :