ایران، احمدی نژاد دور کا سابق وزیر کرپشن کے الزام میں گرفتار

پیر 12 نومبر 2018 13:52

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) ایران میں پولیس نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے ایک قریبی ساتھی اور سابق وزیر پرویز کاظمی کو خورد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق ایران کے دولت بہارچینل نے بتایا ہے کہ پرویز کاظمی کو گرفتاری کے بعد تہران کی افیین جیل منتقل کردیا گیاہے۔واضح رہے کہ پرویز کاظمی سابق صدر محمود احمدی نژاد کے دور حکومت میں کابینہ کے رکن، سرمایا بنک کے چیئرمین اور سیکرٹریٹ فنڈ کے بھی رکن تھے۔