نئی ڈیپ سی پالیسی سے مچھلی کی برآمدات میں 11 فیصد کمی

پیر 12 نومبر 2018 14:06

نئی ڈیپ سی پالیسی سے مچھلی کی برآمدات میں 11 فیصد کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) حکومت کی نئی ڈیپ سی پالیسی نے ملک سے مچھلی کی برآمدات میں 11 فیصد کی کمی کر دی۔ جولائی سے ستمبر 2018 کے دوران مچھلی کی برآمدات 8 کروڑ ڈالر کمی سے 67 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

(جاری ہے)

فش ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے ستمبر 2018 کے دوران ملک سے مچھلی کی برآمدات 11 اعشاریہ 3 فیصد گھٹ چکی ہے جس کی وجہ حکومت کی جانب سے نئی ڈیپ سی پالیسی کا اطلاق ہے جس کے تحت پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی فشنگ ٹریلرز کو گہرے سمندر میں شکار کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

برآمدکنندگان کا مزید کہنا ہے کہ جولائی سے ستمبر کے دوران صرف 67 کروڑ ڈالر مالیت کی 28 ہزار 185 ٹن مچھلی یورپ اور دیگر ممالک کو ایکسپورٹ کی گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے میں 75 کروڑ ڈالر مالیت کی 29 ہزار 544 میٹرک ٹن برآمد کی گئی تھی۔فش ایکسپورٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرمبادلہ زخائر اور ملکی برآمدات میں اضافے کے لئے پرانی ڈیپ سی پالیسی بحال کی جائے تا کہ ملکی برآمدات کو مزید نقصانات سے بچایا جا سکے۔