کے آئی یو میں تیسری عالمی کانفرنس اختتام پذیر‘ کے آئی یو کے دواہم اداروں کے ساتھ باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

پیر 12 نومبر 2018 14:37

کے آئی یو میں تیسری عالمی کانفرنس اختتام پذیر‘ کے آئی یو کے دواہم اداروں ..
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تیسری عالمی کانفرنس کی اختتامی تقریب کے موقع پر ملکی و عالمی سطح کے دو اہم اداروں کے ساتھ کے آئی یو نے باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کردیئے۔ پہلا باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کے آئی یو اور ماڈل گروپ آف انڈسٹریز کے مابین ہوا۔ جس پرکے آئی یو کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور فریق دوئم کی جانب سے ماڈل گروپ آف انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر مہر کاشف نے دستخط کیئے۔

(جاری ہے)

باہمی دلچسپی کے اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں کے مابین ریسرچ اور چھوٹے سطح کے کاروبار کے فروغ کیلئے کام کیئے جائیں گے۔ دوسرا معاہدہ کے آئی یو کے ساتھ ماڈل میگ کا ہوا۔ معاہدے کی دستاویزات پر یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار عبدالحمید لون اور فریق دوئم کی جانب سے ماڈل میگ کے منیجنگ ڈائریکٹر نوشاہی نے دستخط کیئے۔ اس معاہدے میں ریسرچ اور طلباء ایکسچینج پروگرام شامل ہیں۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ، ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان کے علاوہ ملک بھر سے آئے ہوئے ریسرچر، ماہرین تعلیم، یونیورسٹی اساتذہ، طلبہ و طالبات موجود تھے۔