وفاقی وزیر زبیدہ جلال کاڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت

پیر 12 نومبر 2018 14:45

وفاقی وزیر زبیدہ جلال کاڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیدار زبیدہ جلال نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے والدہ کے انتقال پر افسوس وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کی ،پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کے والدہ کے وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کی قوت عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :