اومنی گروپ کی رہن رکھی گئی چینی کے 66 لاکھ تھیلے غائب ہوئے ،ْایف آئی اے رپورٹ

چینی غائب ہونے کے معاملے پر اومنی گروپ کے علی کمال مجید اور مصطفی ذوالقرنین مجید سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں منظور

پیر 12 نومبر 2018 14:45

اومنی گروپ کی رہن رکھی گئی چینی کے 66 لاکھ تھیلے غائب ہوئے ،ْایف آئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) ایف آئی اے نے مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) کی رپورٹ اومنی گروپ کی شوگر ملوں کی بینکوں کے پاس رہن چینی کے بارے میں ہے۔رپورٹ کے مطابق اومنی گروپ ساڑھے 13 ارب روپے کا مقروض ہے، بینکوں کا کل نقصان تقریباً ساڑھے 11 ارب روپے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ شوگر ملوں سے رہن شدہ چینی کے تھیلے غائب تھے، چینی کے چینی کے صرف 8 لاکھ 37 ہزار 879 تھیلے موجود تھے جبکہ 66 لاکھ 92 ہزار 946 تھیلے غائب پائے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے اس سلسلے میں شوگر ملوں کا ریکارڈ قبضے میں لیا، قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کا تجزیہ جاری ہے اور حتمی رپورٹ کے لیے مزید وقت درکار ہے۔دوسری جانب بینکوں سے قرض کے بدلے رہن رکھی جانے والی چینی غائب ہونے کے معاملے پر اومنی گروپ کے علی کمال مجید اور مصطفی ذوالقرنین مجید سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

کراچ کی بینکنگ کورٹ نے شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹوز کو 10،10لاکھ اور ڈائریکٹرز کو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے شوگر ملز چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :