رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 439.5 ملین ڈالر ریکارڈ

پیر 12 نومبر 2018 14:48

اسلام آباد ۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 439.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اس عرصے میں میں چین نے پاکستان میں سب سے زیادہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی ۔سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق مالی جولائی سے لے کرستمبر 2018ء تک پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمائی کاری کرنے والے ممالک میں چین سرفہرست ہے جس نے مختلف شعبوں میں 281.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی جبکہ برطانیہ 51.2 ملین ڈالر کی براہ راست غٖیرملکی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔

اس مدت میں سوئٹزرلینڈ39.6 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکا کی جانب سے اس عرصہ میں پاکستان میں 25.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

(جاری ہے)

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے دیگر ممالک میں ہانک کانگ، یواے ای، اٹلی، ہالینڈ، آسٹریا، جاپان، ترکی اورکئی دیگرممالک شامل ہیں۔

شعبہ جاتی لحاظ سے اس مدت میں تعمیرات کے شعبے میں سب سے زیادہ 180.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جبکہ فنانشل بزنس کے شعبے میں 50.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمیونیکیشن (آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام) کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 41.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔