بلوچستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز،

سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات صوبے کے 15اضلاع میں 13لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ،کوارڈینٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر راشد رزاق

پیر 12 نومبر 2018 14:50

بلوچستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز،
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بلوچستان بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ،سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں،بلوچستان بھر کے 15اضلاع میں 13لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ،کوارڈینٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر راشد رزاق نے بتایا کہ 12نومبر سے بلوچستان بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگیا ہے جس میں 4 ہزار 9 سو 17موبائل ٹیمیں اور 4 سو 54 فکسڈ سائٹ اور 364 ٹرانزٹ پوائنٹ پر پولیو کا عملہ فرائض انجام دے گا۔

(جاری ہے)

13لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے ،مہم کے دوران سیکورٹی کے فرنٹیئر کور ،پولیس اور لیویز سے بھی تعاون حاصل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کے لیے والدین سیاسی وسماجی کارکنان اور علماء کا کردار نہایت اہم ہے ان کی مثبت سوچ اور رویوں اور مدد کی بدولت پولیو کی مہم کامیابی سے ہمکنا ر ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :