چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی جوائنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کو بیجنگ میں ہوگا

پیر 12 نومبر 2018 14:50

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی جوائنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی جوائنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کو بیجنگ میں ہو گا جس میں وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی توثیق کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب کے سی پیک میں بطورانوسٹمنٹ پارٹنر شمولیت کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا جبکہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھی منصوبہ میں انوسٹمنٹ پارٹنر بننے کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔دونوں ممالک زرعی شعبے کی ترقی کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بھی جائزہ لیں گے۔ زراعت میں سرمایہ کاری کا طریقہ کار بھی مذکورہ اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔