Live Updates

سندھ ہائی کورٹ،نقیب اللہ قتل کیس میں اہم گواہ سیف الرحمان سے سیکیورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹس جاری

پیر 12 نومبر 2018 14:52

سندھ ہائی کورٹ،نقیب اللہ قتل کیس میں اہم گواہ سیف الرحمان سے سیکیورٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) نقیب اللہ قتل کیس میں اہم گواہ و رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان سے سیکیورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، ایس ایس پی ملیر و دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں اہم گواہ سیف الرحمان کی سیکیورٹی واپس لینے پر دائر درخواست پرکیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ،ایس ایس پی ملیر و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو 24 دسمبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔دوران سماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان محسودنے کہاکہ میں ممبر قومی اسمبلی اور نقیب اللہ قتل کیس کا اہم گواہ ہوں ، شدید سیکیورٹی خدشات ہیں درخواست گزار نے کہا ہے کہ مقدمے میں رائو انوار اور پولیس افسران کے ملوث ہونے پر سیکیورٹی تحفظات ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ سیکیورٹی واپس لینا سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔عدالت نے فریقین کو 24 دسمبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات