Live Updates

پاکستان رینجرزکی شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں 7ملزمان گرفتار، اسلحہ اورمنشیات برآمد

پیر 12 نومبر 2018 15:33

پاکستان رینجرزکی شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں 7ملزمان گرفتار، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان رینجرزسندھ نے شہرقائدکے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرکے 7ملزمان کو گرفتارکرلیاہے، گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اورمنشیات بھی برآمدہوئی ہے۔ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق رینجرزنے سپر ہائی وے اور ناظم آباد میں کاررائیوں کے دوران3اسٹریٹ کرمنلزکوگرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان میں غلام محمد عرف علی جان،محمد سلیم عرف بلو اور ابرار خان شامل ہیں۔ملزمان چوری،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ترجمان کے مطابق رینجرز نے ناظم آباد،سپر مارکیٹ ،پاک کالونی اور فریئیر کے علاقے سے 4منشیات فروش گرفتارکرلیئے ہیں۔ملزمان میں عمر فاروق،عمران خان،مقبول حسین اور آصف عرف مائیک شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات