ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس ،ْ
کے کے ایف کے 200 عطیہ دہندگان کی شناخت ہوگئی الطاف حسین سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے منی لانڈرنگ کی جاتی تھی ،ْ وفاقی ادارہ
پیر 12 نومبر 2018 15:34
(جاری ہے)
کیس کو ایف آئی اے کراچی سے ایف آئی اے اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں انسداد دہشت گردی ونگ کی ایک خصوصی ٹیم نے اس کیس پر تحقیقات کا آغاز کیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں اور آئندہ چند روز میں گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ایف آئی نے 726 افراد کی فہرست تیار کی ہے جن پر چند ہزار روپے سے کروڑوں روپے تک کے کے ایف کو عطیہ کرنے کا الزام ہے۔اس کیس کی معلومات رکھنے والے سینئر افسر نے بتایا کہ زیادہ تر افراد سے جبری طور پر چندہ لیا جاتا تھا۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایف آئی اے کی فہرست میں مبینہ طور پر عطیات دینے والوں میں تقریباً 29 افراد ڈاکٹرز ہیں، 3 پروفیسرز ہیں جن میں مرحوم پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف بھی شامل ہیں جن کی لاش پراسرار طور پر ابراہیم حیدری سے ملی تھی۔واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں جمعہ کو ایم کیو ایم کے 5 رہنماؤں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔ان رہنماؤں میں سابق وفاقی وزیر بابر غوری، سابق سینیٹر احمد علی، ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرا، خواجہ سہیل منصور اور خواجہ ریحان شامل ہیں۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ کے کے ایف اب بھی فعال ہے۔انہوںنے کہاکہ کے کے ایف کی 12 میت سروسز بسیں ہیں 2 ہسپتال ہیں جن میں سے ایک کراچی میں اور ایک حیدر آباد میں قائم ہے۔کے کے ایف کو سابق سینیٹر احمد علی کی جانب سے چلایا جارہا ہے جنہیں حال ہی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.