ٹرانسپورٹ اڈہ تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں ٹیکسی یونین مانسہرہ کے صدر سمیت تین افراد شدید زخمی

پیر 12 نومبر 2018 14:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) شنکیاری میں ٹرانسپورٹ اڈہ تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں ٹیکسی یونین مانسہرہ کے صدر سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے، زخمی افراد کی رپورٹ پر نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق شنکیاری ٹانڈہ اڈہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں توں تکرار کے بعد فائرنگ کی زد میں آ کر ٹیکسی یونین مانسہرہ کے صدر شفیق ولد ہارون، عارف ولد اسحق اور بلال ولد صابر سکنہ ٹانڈہ شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو کنگ عبدالله ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی افراد کی رپورٹ پر تھانہ شنکیاری میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :