ْہری پور، 17 ویں سالانہ ناموس رسالت کانفرنس 18 نومبر کو جامع عباسیہ ضیاء العلوم میں ہو گئی

پیر 12 نومبر 2018 14:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) سترھویں سالانہ فقید المثال ناموس رسالت کانفرنس 18 نومبر کو دن ایک بجے جامع عباسیہ ضیاء العلوم نیگر داخلی مکھن ہری پور میں منعقد ہو گئی۔ کانفرنس میں شیخ الحدیث و التفسیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی خطاب کریں گے۔ اس سلسلہ میں تحریک لبیک کے مرکزی آفس القریشں منزل میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے انعقاد کے حوالہ سے پروگرام ترتیب دیا گیا۔ کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس کو کامیاب بنانے کیلئے مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ میٹنگ میں تحریک لبیک ہری پور کے کارکنان نے شرکت کی جس میں علامہ پیر شفیق الرحمن قادری، مفتی اظہر محمود ہزاروی، علامہ حنیف ہزاروی، علامہ رب نواز علوی، راجہ شمیم انور، منیب اقبال و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر قاضی شکیل عطاری نے کہا کہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :