مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ میں پولیس نے زیر حراست نوجوانوں پر تشددکرکے تین افراد کو شدید زخمی کردیا

پیر 12 نومبر 2018 15:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ میںبھارتی پولیس نے پتھرائو کے جھوٹے الزام میں گرفتار نوجوانوں پر دوران حراست تشددکرکے کم از کم تین افراد کو شدید زخمی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے خودکو بچانے کیلئے نوجوانوں کے زخمی ہونے کی وجہ لاک اپ میں موجوددمختلف افرادکے درمیان لڑائی قراردیا ہے۔ بارہمولہ پولیس کے سینئر سپرانٹنڈنٹ امتیاز حسین نے نوجوانوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ لاک اپ میں پتھرائومیں ملوث چند افرادکی آپس میں لڑائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بارہمولہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :