وزیراعظم کا اسپیکرپرویزالٰہی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ، گورنراوراسپیکر پنجاب اسمبلی اسلام آباد طلب، عمران خان تینوں سے ون ٹوون ملاقات کریں گے، ملاقات میں ملکر چلنے اور ویڈیو لیک معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع
ثنااللہ ناگرہ پیر 12 نومبر 2018 15:50
(جاری ہے)
ملاقات میں سینیٹ الیکشن میں درپیش چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔مسلم لیگ ق کی قیادت نے جہانگیرترین سے شکوہ کیا کہ اراکین صوبائی اسمبلی کے تحفظات بڑھ رہے ہیں۔
اراکین اسمبلی کوترقیاتی فنڈ نہیں دیے جارہے ہیں۔ جس پر ارکان اسمبلی پریشان ہیں۔اراکین کے تحفظات دور نہ ہوئے سینیٹ الیکشن مشکل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آرائیں فیکٹر الیکشن پر اثر انداز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ارکان کے شکوے دور نہ ہوئے تونقصان ہوگا۔پی ٹی آئی کے ارکان بھی شکوے کررہے ہیں۔عثمان بزدار کو کامیاب بنانا ہے توان کواختیار ات بھی دینے ہوں گے۔ صوبائی ارکان کے حلقوں کے کام نہیں ہورہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کے روز اس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر سرور کوطلب کیا اور دونوں سے معاملے سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ لیکن آج عمران خان نے تینوں رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔جن میں اتحادی جماعت ق لیگ کے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان تینوں سے ون ٹوون ملاقات کرکے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے اسی طرح عمران خان سینیٹ الیکشن سے متعلق حکمت عملی بنانے پر بھی غور کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی اتحادی جماعت کے اسپیکر پرویز الٰہی کو راضی کریں گے اورتینوں کو وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مل کرچلنے کی ہدایت کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.