صرف ویزا جاری کر نے کا عمل روکا گیا ہے ،ْہالینڈ کے سفارتخانے کی سفارتخانہ بند ہونے کی تردید

سفارتخانے کو سیکیورٹی خدشات کی بناء پر بند کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں

پیر 12 نومبر 2018 16:22

صرف ویزا جاری کر نے کا عمل روکا گیا ہے ،ْہالینڈ کے سفارتخانے کی سفارتخانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء)ہالینڈ کے سفارتخانے نے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر سفارتخانہ بند ہونے کی اطلاعات کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ہالینڈ کے سفارتخانے کو سیکیورٹی خدشات کی بناء پر بند کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کی سفارتخانے نے تردید کی ہے۔ہالینڈ کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سفارتخانہ گزشتہ ہفتے تعمیراتی کام کے سبب 2 روز کیلئے بند کیا گیا تھا جو اب کھلا ہو ہے۔سفارتخانے کے مطابق صرف ویزا جاری کرنے کا عمل روکا گیا ہے۔