Live Updates

عمران خان پرویز الٰہی کوڈاکو کہنے پر معافی مانگیں، محمد زبیر

وزیراعظم اسرائیل کوتسلیم کرنے کا مطالبہ کرنے والی رکن اسمبلی کیخلاف ایکشن لیں، عمران خان بتائیں ان کی حکومت کا ایجنڈا کیا ہے؟ جعلی اکاؤنٹس کے بانی جہانگیرترین ہیں،علیمہ خان نے فلیٹس کی ملکیت کوتسلیم کیا، گرفتار کرکے انکوائری کی جائے۔ سابق گورنرسندھ محمد زبیرکی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 12 نومبر 2018 16:10

عمران خان پرویز الٰہی کوڈاکو کہنے پر معافی مانگیں، محمد زبیر
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر 2018ء) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرنے والی رکن اسمبلی کیخلاف ایکشن لیں،عمران خان بتائیں ان کی حکومت کا ایجنڈا کیا ہے؟جعلی اکاؤنٹس کے بانی جہانگیرترین ہیں،عمران خان پرویز الٰہی کو ڈاکو کہنے پر معافی مانگیں۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فالودے والے کے اکاؤنٹ کے بانی اور آف شور کمپنیز کے بانی عمران خان کے جہانگیرترین ہیں۔اسی طرح مالی اور باورچی کے نام پربھی اکاؤنٹ جہانگیرترین نے کھلوائے ہیں۔علیمہ خانم جب خود قبول کررہی ہیں کہ فلیٹس ان کے ہیں پھرانکوائری کیوں نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پرویز الٰہی کو سب سے بڑا ڈاکو قرار دیا لیکن وہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز الہٰی کا احتساب کیوں نہیں کیا جاتا۔ عمران خان کوقوم سے جھوٹ بولنے پرمعافی مانگنی چاہیے۔ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ مراد سعید کہتے تھے پہلے 200 ارب ڈالر آئیں گے۔ کہاں ہیں وہ ڈالرز؟۔ ہم چورڈاکو کے الفاظ استعمال نہیں کرنا چاہتے لیکن پی ٹی آئی نے خود ہمیں یہ کہنے پر مجبور کردیا ہے۔ ہم توڑپھوڑکی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ ہم وہ سب نہیں کرنا چاہتے جو پی ٹی وی پر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان نے کروڑوں روپے کے غبن کا اعتراف کیا لیکن وہ سینئر وزیر پنجاب ہیں۔عمران خان نے خود کہا کہ زلفی بخاری پاکستانی نہیں ہیں پھر ان کوکابینہ میں شامل بھی کرلیا ہے۔حکومت نے پچاس لاکھ بنانے کا وعدہ کیا لیکن 50 لاکھ گھروں کیلئے تاحال کوئی ورک نہیں کیا گیا۔ انیل مسرت جو عمران خان کوفنڈنگ کرتے تھے۔ ان کوفائدہ پہچانے کیلئے 50 لاکھ گھر بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو نیب کا کام نیب کوکرنے دیں اور حکومتی وزراء اپنے کام کریں جن کا انہوں نے عوام سے وعدہ کیا ہے۔احتساب کاعمل عمران خان کی خواہش پر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت کس ایجنڈے پرہیں قوم کوآگاہ کیا جائے۔ایک رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسرائیل کوتسلیم کرے ، وزیراعظم کو ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات