Live Updates

اسلام آباد میں لینڈ مافیا، ڈرگ ڈیلرز اور خصوصا ً تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کیخلاف جاری مہم کو مزید منظم کرنے اور اسے موثر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کورآڈینیشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور ایم این اے راجہ خرم نواز کمیٹی کی رہنمائی کے فرائض سرانجام دیں گے اسلام آباد اور اس کے مضافات میں غریبوں کی زمینیں ہتھیانے اور ان پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی ،ْوزیر اعظم وفاقی دارالحکومت میں لینڈ مافیا بالکل برداشت نہیں کروں گا ،ْغریبوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کرنے والوں اور لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن عوام اور میڈیا کو ساتھ لے کر آگے بڑھایا جائے ،ْعمران خان کااجلاس سے خطاب

پیر 12 نومبر 2018 17:01

اسلام آباد میں لینڈ مافیا، ڈرگ ڈیلرز اور خصوصا ً تعلیمی اداروں میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں لینڈ مافیا، ڈرگ ڈیلرز اور خصوصا ً تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری مہم کو مزید منظم کرنے اور اسے موثر بنانے کے لئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کورآڈینیشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ْ وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور ایم این اے راجہ خرم نواز کمیٹی کی رہنمائی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد اور اس کے مضافات میں غریبوں کی زمینیں ہتھیانے اور ان پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ،ْوفاقی دارالحکومت میں لینڈ مافیا بالکل برداشت نہیں کروں گا ،ْغریبوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کرنے والوں اور لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن عوام اور میڈیا کو ساتھ لے کر آگے بڑھایا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدرات وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ ایشوز کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا اجس میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان، ایم این اے راجہ خرم نواز، سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی پولیس و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔

اجلاس کے دور ان سیکرٹری داخلہ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو وفاقی دارالحکومت کی مجموعی صورتحال، امن و امان، قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن و دیگر امور پر تفصیلی بریفننگ دی ۔ اس موقع پروزیر اعظم عمران خان نے وزیرِ مملکت شہریار آفریدی، معاون خصوصی علی نواز اعوان اور ایم این اے راجہ خرم نواز کو اسلام آباد کیلئے خصوصی پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

اجلاس کے دور ان اسلام آباد میں لینڈ مافیا، ڈرگ ڈیلرز اور خصوصا ً تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری مہم کو مزید منظم کرنے اور اسے موثر بنانے کے لئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کوراڈینیشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ، وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور ایم این اے راجہ خرم نواز کمیٹی کی رہنمائی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اجلاس کے دور ان اسلام آباد پولیس کی کاکردگی کو مزید بہتر اور موثر بنانے کے لئے آئی جی اسلام آباد سے سفارشات طلب کی گئیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اسلام آباد اور اس کے مضافات میں غریبوں کی زمینیں ہتھیانے اور ان پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ وفاقی دارالحکومت کو ماڈل سٹی بنانے اور اس میں بلا تفریق و امتیاز قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے وزیرِ اعظم نے پولیس، اسلام آباد انتظامیہ و دیگر اداروں کو ہر ممکنہ سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں لینڈ مافیا بالکل برداشت نہیں کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں طبقاتی قانون کا رواج ہے جہاں بااثر لوگوں کے جرائم سے چشم پوشی جبکہ غریب غرباء کو سزا دی جاتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اس روایت کوبدلنے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ غریبوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کرنے والوں اور لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن عوام اور میڈیا کو ساتھ لے کر آگے بڑھایا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات