پی ایس ایل :کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ فہرست منظرعام پر آگئی
ابراہام ڈی ویلیئرز، سٹیو سمتھ، کیرون پولارڈ، کورے اینڈرسن، لیوک رونچی شامل پی ایس ایل 4کے لیے ڈرافٹ کا انعقاد 20نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا
پیر 12 نومبر 2018 17:42
(جاری ہے)
واضح رہے کہ آئندہ سیزن کیلئے چند کھلاڑیوں کی مختلف ٹیموں میں ٹریڈ ہو چکی ہے جس میں ویسٹ انڈیز کے سپنر سنیل نارائن اور پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل شامل ہیں جو لاہور قلندرز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جاچکے ہیں، یہ ٹریڈ ونڈو آج بند ہو جائے گی۔
ہر سکواڈ میں سولہ کھلاڑی رکھے جا سکتے ہیں جس میں تین ،تین کھلاڑی پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ اور پانچ سلور جبکہ دو ایمرجنگ پلیئرز شامل ہیں۔ فخر زمان پلاٹینیم، یاسر شاہ ڈائمنڈ، بلال آصف، سہیل خان، عامر یامین، شاہین شاہ آفریدی، رضا حسن، بلاول بھٹی گولڈ، سہیل اختر، آغا سلمان، گلریز صدف، سلمان ارشد اور عمران خان جونیئر سلور جبکہ غلام مدثر ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے شاداب خان اور فہیم اشرف پلاٹینیم، محمد سمیع ، رومان رئیس اور آصف علی ڈائمنڈ، حسین طلعت گولڈ، احمد بٹ، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، محمد حسن اور وقاص مقصود سلور، محمد حسنین اور روحیل نذیر ایمرجنگ میں شامل ہیں، پہلے گولڈ میں شامل افتخار احمد کی کیٹیگری کا ابھی مزید جائزہ لیا جائیگا۔کراچی کنگز کے شاہد آفریدی، محمد عامر اور بابر اعظم پلاٹینیم، عماد وسیم اور عثمان شنواری ڈائمنڈ، محمد رضوان، خرم منظور، مختار احمد اور ذوالفقار بابر گولڈ، اسامہ میر، تابش خان ، محمد عرفان جونیئر، سیف اللہ بنگش ، دانش عزیز سلور، حسن محسن، محمد طحہٰ اور مشتاق احمد کلہوڑو ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔ملتان سلطانز کے شعیب ملک اور محمد عرفان پلاٹینیم، سہیل تنویر اور جنید خان ڈائمنڈ، احمد شہزاد، صہیب مقصود، محمد عباس، شان مسعود اور عمر گل گولڈ، کاشف بھٹی ، محمد عرفان خان، سیف بدر، عثمان صدیق سلور اور عبداللہ شفیق ایمرجنگ میں شامل ہیں۔پشاور زلمی کے وہاب ریاض، محمد حفیظ، کامران اکمل اور حسن علی پلاٹینیم، محمد اصغر اور حارث سہیل گولڈ، عمید آصف، حماد اعظم، سعد نسیم، تیمور سلطان،خالد عثمان، خوشدل شاہ سلور، ثمین گل، ابتسام شیخ اور محمد عارف ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد پلاٹینیم، محمد نواز ڈائمنڈ، اسد شفیق، راحت علی، عمر امین، انور علی اور حسان خان گولڈ، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی ،میر حمزہ، سعود شکیل، فراز احمد خان سلور ، محمد اعظم خان اور محمد جنید ایمرجنگ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 4کے لیے ڈرافٹ کا انعقاد 20نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن آئندہ برس 14 فروری سے شروع ہو گامزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.