فلم ’’پنگا‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکس بندی بھوپال میں شروع

پیر 12 نومبر 2018 17:56

فلم ’’پنگا‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکس بندی بھوپال میں شروع
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) بالی وڈفلم ساز ایشوانی لیئر تواری نے فلم ’’پنگا‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکس بندی بھوپال میں شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز ایشوانی لیئر تواری نے فلم ’’پنگا‘‘ کی عکس بندی بھوپال میں شروع کر دی اور اس موقع پر بنائی گئی تصویربھی ٹویٹر پر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے کلپ بورڈ تھام رکھا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں کنگنا رناوت، ریچا چڈھا، نینا گپتا ، پنکج ترپتھی اور جیسی گل شامل ہیں، فلم کی کہانی کبڈی خاتون کھلاڑی پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :