تلہار سمیت ضلع بدین میں شدید دھند ، ٹرانسپورٹ کانظام شدید متاثر

پیر 12 نومبر 2018 18:09

تلہار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) تلہار سمیت ضلع بدین میں شدید دھند کے باعث، ٹرانسپورٹ کانظام شدید متاثرہوا جبکہ حادثات کے خوف سے لوگ سفر سے گریز کرنے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تلہار سمیت ضلٖع بدین شدید دھند کی لپیٹ میں ہے، شدید دھند کے باعث روڈ سے ٹرانسپورٹ غائب ہوگئی ، لوگ حادثات کے خوف سے گھروں تک محدود ہوگئے ، دھند کا زور صبح 11 بجے ختم ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ شاہراہوں پرنظرآئی جبکہ حالیہ شدید دھند کے باعث حادثات بھی معمول بن گئے ہیں، مختلف دیہاتون سے آنے والے طالب علموں اور دیگر شہروں میں ملازمت کرنے والے سرکاری ملازمیں کو صبح کے وقت سفر کرنے میں شدید مشکلات کاسامناکرناپڑا۔

متعلقہ عنوان :