نادرا کی موبائل ٹیمیں 30 نومبر تک خیرپور کے تعلقہ کوٹ ڈیجی اور صوبو دیرو کی مختلف یوسیز میں موجود رہیں گی،نادرا ریجنل ہیڈ کوارٹر سکھر

پیر 12 نومبر 2018 18:12

نادرا کی موبائل ٹیمیں 30 نومبر تک خیرپور کے تعلقہ کوٹ ڈیجی اور صوبو دیرو ..
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) نادرا ریجنل ہیڈ کوارٹر سکھر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیرپور ضلع کی مختلف یوسیز میں پاکستانی شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈبنا کر دینے کے لیے نادرا کی موبائل ٹیمیں 30 نومبر 2018 تک خیرپور ضلع کے تعلقہ کوٹ ڈیجی اور صوبو دیرو کی مختلف یوسیز میں موجود رہیں گی جس کے لیے عوام الناس کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان ایام میں نادرا کی موبائل ٹیموں سے رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :