زونگ4G نے 10,000سیل سائٹس کا ا عزاز اپنے نام کرنے کے بعد مزید 2,000 سیل سائٹس کے قیام کا اعلان کر دیا

2020 ء کے اختتام تک15,000 سیل سائٹس قائم کریں گے، دیگر کمپنیوں پر اپنی سبقت برقرار رکھی جائے گی، کمپنی اعلامیہ

پیر 12 نومبر 2018 18:12

زونگ4G نے 10,000سیل سائٹس کا ا عزاز اپنے نام کرنے کے بعد مزید 2,000 سیل سائٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان میں 4G کی 10,000 سیل سائٹس کی حامل پہلی اور واحد ٹیلی کام کمپنی ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لینے کے بعد زونگ4Gنے 2019 ء کے اختتام تک اضافی سرمایہ کاری سے مزید دو ہزار 4Gسیل سائٹس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس توسیع سے پاکستان کا نمبر1 ڈیٹا نیٹ ورک زونگ 4G دیگر کمپنیوں پر اپنی سبقت برقرار رکھتے ہوئے اپنے صارفین کو 4G کی پہلے سے بہترین اور تیز ترین سروسزفراہم کر سکے گا۔

اس بات کا اعلان گزشتہ روز کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں نیٹ ورک کا یہ توسیعی منصوبہ کمپنی کی جانب سی2020 ء کے اختتام تک ملک بھر میں4Gکی15,000 سیل سائٹس کے قیام کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔حال ہی میں کمپنی کی4G کے صارفین کی تعداد80لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جو کراچی سے خیبر تک ملک کے ہر کونے میں بستے ہیں۔اس جامع توسیع کی بدولت صارفین کو زونگ 4G کی مزید بہترین سروسز میسر ہوں گی۔ زونگ4G کیلئے اس کے صارفین ہی اس کی اولین ترجیح ہیں، یہی وجہ ہے کہ کمپنی اضافی سرمایہ کاری سے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کی تیز ترین توسیع کر رہی ہے۔زونگ4G پر عزم ہے کہ بہترین سروسز کی فراہمی کے سلسلے کو اسی رفتار سے جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :