سعودی عرب میں وفات پانے والے پاکستانیوں کی تدفین کا معاملہ کیسے حل ہوتا ہے

پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 12 نومبر 2018 17:12

سعودی عرب میں وفات پانے والے پاکستانیوں کی تدفین کا معاملہ کیسے حل ..
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 نومبر2018ء) اس وقت سعودی مملکت میں روزگار کی غرض سے پندرہ لاکھ کے لگ بھگ پاکستانی موجو دہیں۔ آئے روز کوئی نہ کوئی پاکستانی مرد یا خواتین مملکت میں خالقِ حقیقی سے جا مِلتے ہیں۔ کئی افراد نے اپنی زندگی میں وصیت کر دی ہوتی ہے کہ اُن کی وفات ہونے کی صورت میں سرزمین حجاز میں ہی دفن کیا جائے گا۔ جبکہ بہت سے افراد کے پاکستان میں موجود ورثاء کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے پیارے کا آخری دیدار کر لیں اور تکفین و تدفین کا مرحلہ پاکستان میں ہی انجام پائے۔

ان دونوں صورتوں کے حوالے سے سعودی عرب میں واقع پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے ایک تحریری ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق اگر کسی متوفی کو تدفین کے لیے پاکستان واپس لے جانا ہو تو اس کے لیے بنیادی شرط NOC ہے۔

(جاری ہے)

اس NOC کے حصول کے لیے درج ذیل کاغذات کی فراہمی ضروری ہے۔
الف۔ ہسپتال کی جانب سے فوتگی کی جاری کردہ رپورٹ یا ٹریفک حادثہ کی صورت میں پولیس رپورٹ
ب۔

مرحوم کے ورثاء کی جانب سے اجازت نامہ کہ وہ میت کی تدفین پاکستان میں چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں سعودی عرب میں رہائش پذیر کسی شخص کو اختیار دیں کہ وہ میت وصول کرنے اور اس کی لاش پاکستان لے جانے کے لیے انتظامات کرے۔ یہ اجازت نامہ سادہ کاغذ پر بھی ہو سکتا ہے جس کی تصدیق کسی کلاس ون افسر یا نوٹری پبلک سے کروانی ہو گی۔
ج۔ مرحوم کے پاسپورٹ اور اقامہ کی نقول
د۔

میت وصول کرنے والے کے پاسپورٹ یا اقامہ کی نقل
3۔ NOC کے ساتھ ساتھ مرحوم کے ورثاء کی طرف سے اجازت نامہ کے عربی ترجمہ کی تصدیق بھی قونصلیٹ سے ضروری ہے۔
4۔ اگر میت کی تدفین پاکستان میں مقصود ہے تو قونصلیٹ کا جاری کردہ NOC اور اجازت نامہ سعودی عرب میں وزارت خارجہ سے تصدیق کروائیں۔ اس کے بعد کارگو بُکنگ کرائیں اور سلپ حاصل کریں۔
5۔ تصدیق شُدہ NOC، اجازت نامہ اور کارگو سلپس لے کر کمشنر یا گورنر آفس جائیں۔


گورنر آفس کیس کی نوعیت کے مطابق منظوری متعلقہ پولیس ہیڈ کوارٹر، ٹریفک پولیس یا دفاع المدنی کو بھیجے گا۔
7۔ ہسپتال سے رابطہ کر کے متعلقہ بینک میں موجودہ فیس جمع کروائیں۔
8۔ کارگو آفس سے میت لے جانے کے لیے بُکنگ کرائیں۔
9۔ احوال مدنی سے میت کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
10۔ جوازات سے میت کی خروج لگوائیں اور میت کی روانگی سے 24 گھنٹے قبل ہسپتال کو مطلع کریں۔


جبکہ اگر متوفی پاکستانی کو سعودی سرزمین پر ہی سپُردِ خاک کرنا مقصود ہو تو ایسی صورت میں مندرجہ ذیل ضوابط پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔
1۔ میت کی سعودی عرب میں تدفین کے لیے قونصلیٹ سے NOC حاصل کرنا ہو گا۔
2۔ NOC حاصل کرنے کے لیے درج ذیل کاغذات کی فراہمی ضروری ہے۔
الف۔ ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ وفات کی رپورٹ یا ٹریفک حادثہ کی صورت میں پولیس رپورٹ
ب۔

مرحوم کے ورثاء کی جانب سے اجازت نامہ کہ وہ میت کی تدفین سعودی عرب میں چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں سعودی عرب میں رہائش پذیر کسی شخص کو اختیار دیں کہ وہ میت وصول کرنے اور اس کی تدفین سعودی عرب میں کرنے کے لیے انتظامات کرے۔ یہ اجازت نامہ سادہ کاغذ پر بھی ہو سکتا ہے جس کی تصدیق کسی کلاس ون افسر یا نوٹری پبلک سے کروائی جائے۔
ج۔ مرحوم کے پاسپورٹ اور اقامہ کی نقول اور میت وصول کرنے والے کے پاسپورٹ یا اقامہ کی نقل
5۔ مرحوم کی سعودی عرب میں تدفین کے لیے پاکستانی قونصلیٹ کا جاری کردہ NOC متعلقہ پولیس اسٹیشن میں جمع کرائیں۔ وہ پولیس کے نام ایک خط جاری کریں گے کہ مرحوم کی میت اس کے ورثاء کی طرف سے نامزد کردہ شخص کے حوالے کی جائے۔