حکومت کا سو دن کا پلان ہوائی، خلائی، خیالی اور تصوراتی ثابت ہواہے،مولابخش چانڈیو

میڈیا کا گلا گھونٹنے کے بعد اب حکومت اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے،حکمران اب جھوٹے مقدمات اور احتساب کے نام پر ڈرا دھمکا رہے ہیں، ترجمان پیپلزپارٹی

پیر 12 نومبر 2018 18:12

حکومت کا سو دن کا پلان ہوائی، خلائی، خیالی اور تصوراتی ثابت ہواہے،مولابخش ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیونے کہاہے کہ حکومت کا سو دن کا پلان ہوائی، خلائی، خیالی اور تصوراتی ثابت ہواہے،سو دن میں چند دن رہ گئے لیکن وزیر مشیر جھوٹے دعوے کرنے سے باز نہیں آ رہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سنیٹرمولابخش چانڈیو نے کہاکہ عمل اور کام کے بجائے بڑے بڑے اور جھوٹے دعوے حکومت کی پالیسی بن چکی ہے۔

حکومت خیالی پلائو پکا کر کہتی ہے قوم کا پیٹ بھر گیا۔انہوں نے کہاکہ جھوٹے دعوے کر کے کہتے ہیں قوم خوشی منائے، قوم اب عمل چاہتی ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ میڈیا کا گلا گھونٹنے کے بعد اب حکومت اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے۔حکمران اب جھوٹے مقدمات اور احتساب کے نام پر ڈرا دھمکا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :