سندھ سروسز ٹربیونل میں سندھ ریزرو پولیس کے لیے دوبارہ انٹری ٹیسٹ کا عمل چیلنج

سروسز ٹربیونل نے آئی جی سندھ، ایس ایس پی سکھر اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو تیس نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم

پیر 12 نومبر 2018 20:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) سندھ سروسز ٹربیونل میں سندھ ریزرو پولیس کے لیے دوبارہ انٹری ٹیسٹ کا عمل چیلنج،سروسز ٹربیونل نے آئی جی سندھ، ایس ایس پی سکھر اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو تیس نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سروسز ٹربیونل میں درخواست گزار کا موقف تھا کہ سپریم کورٹ نے 2015 میں ریزرو پولیس میں بھرتی ہونے والوں کا دوبارہ انٹری ٹیسٹ لینے کا حکم دیا تھا،این ٹی ایس نے اہلکاروں کا تحریری ٹیسٹ لینے کے بجائے جسمانی ٹیسٹ لیا ہے،این ٹی ایس نے کچھ اہلکاروں کو بغیر ٹیسٹ لیے دوبارہ ملازمت پر بحال کردیا ،این ٹی ایس کے جسمانی ٹیسٹ کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے۔