وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں ترقی و عوامی خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے‘وسیم اختر

سیاسی مخالفین وزیر اعلیٰ کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے

پیر 12 نومبر 2018 20:17

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں ترقی و عوامی خوشحالی کی بنیاد رکھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب وسیم اختر نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مخالفین وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیاسی پختگی اور ویژن کا غلط اندازہ لگا کر ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے میں مصروف ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔

وزیر اعلیٰ کی 3 ماہ کی کارکردگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ ایک بہترین منتظم اور کامیاب وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے اپنی شرافت اور محنت سے صوبے کے عوام کے دل موہ لئے ہیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں میرٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا ہے اور ان کی قیادت میں صوبے میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔