چیئرمین سینٹ نے مشترکہ مفادات کونسل کی گزشتہ تین سالوں کی رپورٹس ایوان بالا میں پیش نہ کئے جانے کے معاملے پر تحریک استحقاق پر فیصلہ محفوظ کر لیا

پیر 12 نومبر 2018 20:24

چیئرمین سینٹ نے مشترکہ مفادات کونسل کی گزشتہ تین سالوں کی رپورٹس ایوان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مشترکہ مفادات کونسل کی گزشتہ تین سالوں کی رپورٹس ایوان بالا میں پیش نہ کئے جانے کے معاملے پر تحریک استحقاق پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر میاں رضا ربانی نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2012ء میں اس وقت کے چیئرمین سینٹ نے ایک رولنگ دی گئی کہ مشترکہ مفادات کونسل اور دیگر ضروری رپورٹس ایوان بالا میں پیش کرنا لازمی ہیں لیکن مشترکہ مفادات کونسل نے 2016، 2017 اور 2018ء کی اپنی رپورٹس ایوان بالا میں پیش نہیں کیں جس سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ یہ تحریک استحقاق متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوائی ہے، تحریک استحقاق پیش کرنے سے پہلے نوٹس دینا ضروری ہے۔ میاں رضا ربانی نے موقف اختیار کیا کہ اگر کوئی فوری امر کا معاملہ ہو تو تحریک استحقاق بغیر کسی نوٹس کے پیش کی جا سکتی ہے، رولز میں اس کی اجازت ہے۔ جس پر چیئرمین نے کہا کہ وہ اس پر بعد میں فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :