سپرنوا نے 2 فٹ بال کپ ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 12 نومبر 2018 20:49

سپرنوا نے 2 فٹ بال کپ ٹورنامنٹ جیت لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) سپرنوا نے آئیکیس فٹ بال کپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سپرنوا نے فائنل میں ویسٹ منسٹر کو 2-0 گول سے شکست دے کر آئیکیس فٹ بال کپ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

میچ کے وقفے تک سپرنوا کو ویسٹ منسٹر خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، ہاف کے بعد سپرنوا نے قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 کر دیا جو مقررہ وقت تک برقرار رہا۔

میچ شروع ہوا تو چوتھے ہی منٹ میں صبیح نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جس ہاف کے بعد ہاشمی نے ایک گول کرکے دگنا کر دیا۔ حریف ٹیم نے کھیل کے دوران گول کرنے کی بھر پور کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکی اور یوں سپرنوا کی ٹیم نے فائنل میں ویسٹ منسٹر کی ٹیم کو 2-0 گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :