سجاول کی ساحلی پٹی میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی، اہل علاقہ پانی کی قلت کے سبب نقل مکانی پر مجبور

پانی کی قلت کے باعث اہل علاقہ و پالتو جانور گونٹ گونٹ پانی کو ترس گئے ہیں ۔ قیمتی فصلیں سکڑ کر تباہ ہونے سے کروڑوں کا نقصان

پیر 12 نومبر 2018 21:06

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) سجاول کی ساحلی پٹی میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی ۔ اہل علاقہ پانی کی قلت کے سبب نقل مکانی پر مجبور ہیں ۔ پانی کی قلت کے باعث اہل علاقہ و پالتو جانور گونٹ گونٹ پانی کو ترس گئے ہیں ۔ قیمتی فصلیں سکڑ کر تباہ ہونے سے کروڑوں کا نقصان ۔ تفصیلات کے مطابق زیرین سندھ کے ضلع سجاول سمیت ساحلی پٹی میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی جس کے باعث شہریوں و دیہاتیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پانی کی قلت پر ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ساحلی پٹی کے علاقہ کلکہ چھانی،کوٹھی زیرو پوائنٹ سمیت دیگر علاقہ میں پانی کی قلت کے باعث میدان کربلا بن گیا۔ محکمہ ایریگیشن سجاول اہل علاقہ کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، پانی کی قلت کے باعث علاقہ مکین کا جینا محال ہوگیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی دنوں سے ساحلی پٹی کے مختلف علاقوں کلکہ چھانی، سنڈو بندر، کوٹھی، چھچھ جہان خان، کوڈاریو، موسا ،زیرو پوائنٹ سمیت ساحلی پٹی کے کئی علاقوں میں اس وقت پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور علاقہ واسی و پالتو جانور پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

پانی کی قلت کے باعث فصلیں سکڑ کر تباہ ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان جبکہ علاقائی ذرائع کے مطابق پانی کا آئے روز بحران ایک سوالیہ نشان ہے جبکہ پانی کی قلت کے باعث اہل علاقہ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ ساحلی پٹی میں قحط سالی کے ڈیرے آبی پرندوں و جنگلی حیات کا مسکن ساحلی پٹی قحط کی لپیٹ میں پانی کابحران خوراک کی شدید قلت کے باعث سائبیرین آبی پرندوں و جنگلی حیات کا مسکن سجاول کی ساحلی پٹی پانی کے بحران کے باعث قحط کی لپیٹ میں آگئی ہے،علاقہ میں موجود میٹھے پانی کی جہیلیں و تالاب کنویںخشک ہوگئے۔

گذشتہ دو سال سے لاڑ پٹی میں بارش نہ ہونے کے باعث ساحلی علاقے کی جہیلیں و تالاب خشک ہوگئے ہیں اور موسم سرما کے شروع ہوتے ہی سرد ممالک سے لاکھوں مہمان پرندوں سمیت دیگر مختلف جانوروں اور پرندوں کی اقسام نسلیں و ماہی گیری کے شعبہ سے وابسطہ انسانی آبادی ساحلی علاقہ میں موجود ہیں جن کی زندگیوں کو پانی خوراک اور چارہ نہ ملنے کے باعث شدید قسم کے خطرات لاحق ہیں ساحلی میں مختلف مقامات پر آر او پلانٹ نصب ہیں۔پر تمام کے تمام ناکارہ ہیں جبکہ عوامی حلقے پہلے ہی آگاہ کر چکے ہیں کہ انڈس ڈیلٹا میں پانی کی بندش خشک سالی کے باعث انسانی آبادی و جنگلی حیاتیات کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔