سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی،ْ سماعت (کل) ہوگی

اکتوبر میں کل 9 ارب 57 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور اکتوبر میں بجلی پیداوار پر کل لاگت 52 ارب روہے رہی ،ْدرخواست

پیر 12 نومبر 2018 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ اکتوبر میں کل 9 ارب 57 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور اکتوبر میں بجلی پیداوار پر کل لاگت 52 ارب روہے رہی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے کی گئی ہے جس پر 14 نومبر کو سماعت ہوگی۔