نصیر آباد،تاجر رائس ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد نواز مینگل کے اغواء اور عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی ریلی

پیر 12 نومبر 2018 18:30

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) بی این پی نصیرآباد کے زیراہتمام معروف تاجر رائس ملز ایسوسی ایشن کے کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد نواز مینگل کے اغواء اور ان کی عدم بازیابی کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی مذہبی تاجر اور شہریوں نے شرکت کی ریلی کی قیادت بی این پی کے ضلعی صدر میر محمد اسماعیل مینگل کر رہے تھے ریلی جو مین بازار قومی شاہراہ بس اڈہ، مزدور چوک اور ڈی سی چوک سے پریس کلب پہنچ کر قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور ٹریفک کو تین گھنٹوں تک بند کردیا،ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے رکھے ہیں جن پر مغوی کی جلد بازیابی کے لئے ریاست اور مقامی انتظامیہ سے مطالبات درج تھے ،ریلی سے بی این پی کے مرکز ی رہنماوں میر غلام نبی مری،میر نزیر احمد کھوسہ،میر عبدالغفور مینگل،ڈاکٹر شاہنواز خان مینگل،ضلعی صدر میر محمد اسماعیل مینگل،جمعیت کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ جتک،شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعید احمد بنگلزئی،جمہوری وطن پارٹی کے ضلعی صدر کامریڈ قربان علی منگی،سنی تحریک کے مولانا نواب الدین ڈومکی،لبیک یا رسول اللہ کے غلام مصطفی نیچاری،ایم کیو ایم کے امداد مری، غلہ اناج منڈی کے صدر لعل بخش مغیری،مہر مرزا خان مینگل،غلام دستگیر بلوچ سمیت دیگر خطاب کر رہے ہیں