مظفرآباد میں باقاعدہ گھر گھر پولیو مہم مورخہ10دسمبر سے شروع ہو گی

پیر 12 نومبر 2018 18:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) ضلع مظفرآباد میں باقاعدہ گھر گھر پولیو مہم مورخہ10دسمبر سے شروع ہو گی جو 13دسمبر2018ء جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں گھر گھر جاکر5سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیس ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔ محکمہ صحت عامہ نے اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اقدمات کر لیے ہیں ۔

ضلع مظفرآباد میں انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران ریاض ڈار نے کہا ہے کہ اس مہم کے دوران124249بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے دیے جائیں گی جس کیلئی384موبائل ٹیمیں ،62فکس سائیڈز اور19ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فکس سینٹر اور ٹرانزٹ پوائنٹ صبح08:00بجے سے شام04:00بجے تک مہم میں مصروف رہیں گے ۔ اس مہم کی سپرویژن کیئی29زونل سپروائزر اور91ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں جو ٹیموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کو ویکسین اور دیگر ضروری سامان موقع پر فراہم کرنے اور ان سے روزانہ شام کو کی گئی کارکردگی کا ریکارڈ حاصل کر کے ضلعی کنٹرول روم میں پہنچائیں گے ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران ریاض ڈار نے کہاکہ اس مہم کا بنیادی مقصد ریاست سے پولیو کا خاتمہ ہے ۔ انہوںنے ضلع بھر کے اساتذہ کرام ، وکلاء صاحبان، سول سوسائٹی ، والدین ،ملازمین اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ یہ مہم کامیاب ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ18سالوں سے آزاد کشمیر پولیوفری ہے ، عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر کسی وجہ سے محکمہ صحت عامہ کی موبائل ٹیمیں پولیو مہم کے دوران کسی گھرمیں نہ پہنچیں تو ان ٹیلی فون نمبرات05822-921959اور0347-8091525پر اطلاع دیں یا اپنے قریب ترین ای پی آئی سینٹر سے اپنے بچوں کو پولیو ک قطرے ضرور پلوائیں ۔