’’پلاسٹک بیگز سے انکارکریں‘‘، شنیرا اکرم کا پیغام

پیر 12 نومبر 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پلاسٹک بیگز کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے میدان میں آگئیں۔سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شنیرا اکرم نے عوام پر زور دیا کہ وہ پلاسٹک بیگز سے انکار کریں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوںنے کہا کہ یہ اپنے شہر کی اونرشپ لینے کا وقت ہے، پلاسٹک بیگز پر حالیہ پابندی کے بعد اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہرکوئی اس میں شریک ہو۔

شنیرا کے مطابق پلاسٹک کا کچرا ہماری سمندری حیات کا گلا گھونٹ رہا ہے اور اس سے ہمارے بچے بھی بیمار پڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں صوبے بھر میں مرحلہ وار پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا،پہلے مرحلے میں آئندہ تین ماہ کے اندر سکھرمیں پلاسٹک بیگز پر پائندی عائد کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :