Live Updates

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کوئٹہ میں سپردخاک

نماز جنازہ میں صوبائی وزراء اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی شرکت

پیر 12 نومبر 2018 18:30

کوئٹہ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی جس میں رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب، صوبائی وزراء نصیب اللہ مری ،میر ضیاء لانگو ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت شہریوں افسران اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مرحومہ کے جسد خاکی کو کینٹ قبرستان کوئٹہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تعزیت کا سلسلہ سوری ہاوس چلتن ہاوسنگ اسکیم ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ میں جاری ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات