غیر قانونی جنگلات کے کٹائی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا،ڈپٹی کمشنر

پیر 12 نومبر 2018 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء)ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد عرفان محسودکی خصوصی ہدایت پر دیر لیویز فورس کے اہلکاروں نے ٹمبر مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کررکھا ہے اور غیر قانونی جنگلات کے کٹائی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز تحصیل براول کے صوبیدار رضا اللہ خان کی قیادت میںلیویز فورس کے نوجوانوں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی سلیپر سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سلیپران سے بھری ہوئی ڈاٹسن کو قبضہ میں لے کر سمگلر وں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔