محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں سیاحتی مقامات دریافت کرنے اور اس میں کمیونٹی کوبھی ساتھ شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا

پیر 12 نومبر 2018 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں سیاحتی مقامات دریافت کرنے اور اس میں کمیونٹی کوبھی ساتھ شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں صوبے کے شہری اپنے اردگرد کہیں بھی کوئی خوبصورت سیاحتی مقام، آبشار، پہاڑی، پارک یا کوئی ایسا مقام جہاں پر سیاحوں کیلئے سیاحتی مقام بنایا جا سکتا ہواس کی چندتصاویر بنائیں اور نیچے دی گئی لنک پر شئیرکریں جس کے بعد محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا ماہرین کی رائے سے اس پرفضا مقام کوخوبصورت بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گا، گزشتہ روز اس سلسلے میں سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں سیکرٹری محکمہ سیاحت شاہد زمان، منیجر مارکیٹنگ حسینہ شوکت اور دیگر موجود تھے، سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہاکہ صوبے میں خوبصورت مقامات کی تلاش میں اب کمیونٹی کی خدمات لی جائینگی اور اس سے بہتر اور خوبصورت مقامات کی تلاش میں مدد ملے گی، صوبے میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کے بعد ماہرین کی رائے سے ان کی تزئین و آرائش کی جائے گی جس سے ان سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی پہنچ بھی ممکن ہو گی اور مقامی آبادی بھی مستفید ہو سکے گی،'' سپاٹ آ سپاٹ ''کے نام سے شروع ہونیو الی اس مہم میں شہری اپنے اردگرد کے خوبصورت مقامات، آبشار، پارک یا تاریخی مقامات کی چند تصاویر،گوگل کوآرڈینیٹز لوکیشن، علاقے کا نام،تحصیل یا ضلع اور اپنا نام اس لنک www.tckpbooking.com/spotaspotپر شیئر کریں۔

متعلقہ عنوان :