اسلام آباد پولیس نے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث دو غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا

پیر 12 نومبر 2018 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) اسلام آباد پولیس نے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث دو غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی طرف سے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کی روک تھام کے لئے آپریشن کلین اپ کے دوران گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور پیدل چلنے والوں کی کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے گزشتہ روز تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے دوران چیکنگ مر روڈ سے نائجیرین باشندے ملزم جوزف سے ایک کلو ہیروئن،15گرام کوکین،5گرام کرسٹل برآمد کر کے گرفتار کر لیا جبکہ میریٹ ہوٹل کے قریب ناکے پر دوران چیکنگ آذربائیجان کی رہائشی ملزمہ عصیفہ سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر کے گرفتار کر لیا دونوں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔