بلوچستان کے 15اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم شروع

مہم کے دوران 13لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے

پیر 12 نومبر 2018 18:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 15اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی مہم کے دوران 13لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ،انسداد پولیو سینٹر بلوچستان کے کواڈینیٹر راشد رضا کا کہنا ہے کہ مہم میں 5ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہے اور ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے پولیو مہم میں 5پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے علماء کرام ،سیاسی جماعتوں اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر کی مدد لی جائے گی تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے کیونکہ یہ ہمارے مستقبل کے معماروں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے اس کیلئے ہم ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :