Live Updates

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی ،سرمایہ کاروں کی32ارب28 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے

پیر 12 نومبر 2018 18:40

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکواتارچڑھائو کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس41300،41200اور41100کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کی32ارب28 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت18.93فیصدکم اور65.76فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ،کیمیکلز،توانائی اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41569پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای100انڈیکس41054پوائنٹس کی نچلی سطح پر ٹریڈ ہواتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سرمایہ کاری کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھائو کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

کاروباری ماہرین کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد بھی مارکیٹ میں مثبت تبدیلی نہیں آسکی، آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں موجود ہے لیکن اسٹاک مارکیٹ میں قابل ذکر مثبت رحجان دیکھنے میں نہیں آیا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس292.55پوائنٹس کمی سی41096.33 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر368کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی111کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،242کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں32ارب 28کروڑ19لاکھ5ہزار370روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر81کھرب90 ارب59 کروڑ7لاکھ 33ہزار409روپے ہوگئی ۔پیرکومجموعی طور پر17کروڑ80لاکھ21ہزار176شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت4کروڑ15لاکھ83ہزار734 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت115.05روپے اضافے سی2416.05روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت100.75روپے اضافے سی2294.94روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت480.00روپے کمی سی9120.00روپے اورسائفرفیبریکس کے حصص کی قیمت39.87روپے کمی سی780.00روپے پر بند ہوئی ۔پیرکو کے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ77لاکھ18ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سی6.02روپے اورلوٹے کیمیکلزکی سرگرمیاں1کروڑ59لاکھ14ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت40پیسے اضافے سی18.10روپے ہو گئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس172.44پوائنٹس کمی سی19707.70پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 748.46 پوائنٹس کمی سی70522.50پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس118.71پوائنٹس کمی سی29816.65پوائنٹس پر بند ہوا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات