بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید3ڈالرکی کمی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے مہنگاہوگیا

پیر 12 نومبر 2018 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید3ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابقپیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید3ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1210ڈالرسے گھٹ کر1207ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں129روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت60850روپے سے بڑھ کر61000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52169روپے سے بڑھ کر52298روپے ہوگئی۔پیر کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت708.00روپے پرمستحکم رہی۔