Live Updates

کروڑوں نوکریاں دینے کے دعویدار عوام کوبے روزگارکررہے ہیں، مفتی محمدنعیم

کراچی کے اسٹیک ہولڈرز کواپنی کارکردگی پرغورکرنے کی ضرورت ہے ، ایم کیوایم پاکستان کے وفدسے گفتگو

پیر 12 نومبر 2018 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ کروڑوں نوکریاں دینے کے دعویدار عوام کو بے روزگار کرنے میں لگے ہوئے ہیں ،تجاوزات کیخلاف آپریشن قابل تحسین ہوتا اگرپہلے بے روزگار ہونے والوں کے چولہے کا انتظام کرلیا جاتا، آسیہ بی بی کے باہر بھیجنا حکومت کی منافقانہ کاروائی ہوگی،حکومت ہنگامی بنیادوں پربے روزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے،شہر قائد کے اسٹیک ہولڈرز کو اپنی کارکردگی پر غور کرنے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزمفتی محمد نعیم نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، وفد میں ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ارکان ، عادل خان ، سیٹنگ ایم پی اے اسامہ قادری اور علماء کمیٹی جاوید ،فیصل اور عرفان سمیت دیگر شامل تھے ، وفد نے شہر کے قائد کے سیاسی ،سماجی اور معاشرتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ سندھ سمیت ملک بھر کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو جن توقعات کے ساتھ ووٹ دیکر اقتدار سونپا تھا ایک فیصد بھی عملدرآمد نہیں کیاجارہاہے ، ایک طرف سادگی اور مدینہ کی ریاست کی باتیں اور کروڑوں نوکریا دینے کے وعدے کیے جارہے ہیں تو دوسری جانب پارلیمنٹ میں ارکان کے ذریعے سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے فضائل بیان کیے جارہے ہیں اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے ہزاروں کے روزگار کو چھینا جارہاہے ، انہوںنے کہاکہ تجاوزیزات کیخلاف آپریشن مستحسن اقدام اس وقت ہوتا جب اس کی وجہ سے جن غریبوں کے چولہے بجھ رہے ہیں ان کا متبادل انتظامیہ کیاجاتا ملک میں پہلے سے ہی غربت بے روزگاری ملک کو سب سے بڑا مسئلہ ہے اس آپریشن سے مزید اضافہ ہوگا لہذا اس آپریشن سے بے روزگار ہونے والوں کے روزگار کی ذمہ داری بھی حکومت پر عائد ہوتی ہے، انہوںنے مزید کہاکہ کراچی کی سیاسی اکائیوں میں پھوٹ پڑھنے سے شہر قائد سمیت ملک بھر کانقصان ہے اس لیے ملک وملت سے مخلص سیاسی قوتوں کو ایک ہونا چاہیے اور شہر قائد کے اسٹیک ہولڈرز کو اپنی کارکردگی پر غور بھی کرنا چاہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات