وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری سے (کل) قطری وفد ملاقات کرے گا

پیر 12 نومبر 2018 21:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری سے (کل) منگل کو سہ پہر 3 بجے وزارت سمندر پار پاکستانیز میں اعلیٰ سطحی قطری وفد ملاقات کرے گا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں قطر کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ قطر پاکستان میں ویزا سنٹر کا قیام چاہتا ہے، اس حوالہ سے قطرکا 4 رکنی وفد 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچا ہے۔ قطری وفد وزیراعظم کے معاون خصوصی سے اس حوالہ سے بات چیت کرے گا۔ قطر میں پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع بڑھانے کیلئے تمام پہلوئوں پر غور و خوص کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :