ایم این اےاسماء حدید نے اپنے خلاف ہونےوالے پراپیگنڈا پر ویڈیو پیغام جاری کردیا
میرے بارے میں جو کہا جارہا ہے کہ میں نے اسرائیل کی حمایت میں کوئی قراداد پیش کی ہے تو وہ بات بالکل جھوٹی ہے۔میں نے صرف ایک بات کی تھی کہ مسلمانوں کو قتل اور ذبح ہونے سے بچایا جائے
سید فاخر عباس پیر 12 نومبر 2018 19:29
(جاری ہے)
پھر اللہ کی طرف سے جب حکم آگیا کہ جس میں اللہ نے فیصلہ کردیا۔کہ یہودیوں کا کعبہ یروشلم مسجد اقصیٰ ہوگا۔ جبکہ مسلمانوں کا کعبہ ہوگا جوعرب میں ہے۔
اس لیے اب مسلمانوں اور یہودیوں کی لڑائی اس معاملے پر توختم ہوجانی چاہیے۔ نبی پاک ﷺ اور حضرت علی نے فرمایا کہ اپنے دشمن کو دوست بنا لو۔نبی پاک ﷺ نے یہودیوں کے ساتھ کام کرکے ایک مثال قائم کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کہنا چاہتی ہوں کہ ہم یہودیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کو برا بھلا کہتے ہیں لیکن جب ہم نماز پڑھتے ہیں توہم درود شریف پڑھتے ہیں جس میں ہم پوری آل کو دعا دیتے ہیں۔اسماء حدید نے کہا کہ نبی پاک ﷺ نے ہمیں جوسکھایا تھا ہم اس کو غلط انداز میں پیش کرتے ہیں۔جس طرح ہمارے مولانا کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نبی پاک ﷺ بھی بنی اسرائیل سے تھے۔ کیا ہم مسلمان کچھ ایسا نہیں کرسکتے کہ دنیا میں جومسلمان مر رہے ہیں۔علماء کرام کو قرآن پاک سے ایسی راہ نکالنی چاہیے کہ ہم سب اس قتل غارت سے بچ جائیں۔ان کی اس تقریر پر شور مچا تو اسماء حدید نے ویڈیو کی صورت میں وضاحتی پیغام نشر کر دیا ۔انکا کہنا تھا کہ میں ایک بار اپنے بہن بھائیوں کو دوبارہ بتاتی چلوں اور وضاحت دے دوں کہ صبح سے قومی اسمبلی میں ایک بحث ہو رہی تھی جس میں اسرائیلی طیارے کے حوالے سے بحث ہوئی جو خاصا زور پکڑ گئی اور اس پر گرماگرمی کی صورتحال بن گئی۔اس صورتحال میں ایک بات جو میں ان تک پہنچانا چاہتی تھی وہ یہ تھی کہ ہم یہاں لڑنے کی بجائے کیوں وہاں نہیں چلے جاتے اور اپنے مسلمان بھائیوں کو بچا کیوں نہیں لیتے۔انکا کہنا تھا ک میرا موقف ہے کہ ہم کوئی بھی مشترکہ موقف اختیار کر لیں لیکن یہ سب خون خرابہ بند ہونا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس نمونہ نبی ﷺ کی ذات کے علاوہ کوئی بھی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے بارے میں جو کہا جارہا ہے کہ میں نے اسرائیل کی حمایت میں کوئی قراداد پیش کی ہے تو وہ بات بالکل جھوٹی ہے۔میں نے صرف ایک بات کی تھی کہ مسلمانوں کو قتل اور ذبح ہونے سے بچایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.