نیب ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، میگا کرپشن کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے،

چیئر مین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال

پیر 12 نومبر 2018 21:41

نیب ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، میگا کرپشن کے مقدمات ..
لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا جہاںپر چیئر مین نیب نے میگا کرپشن مقدمات اور نیب لاہور کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیب "احتساب سب کے لیے " کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ، میگا کرپشن کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

چیئر مین نیب نے کہا کہ نیب افسران شکایات کی جانچ پڑتا ل ، انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک 10ماہ کے دورانیہ میں مکمل کریں تا کہ بد عنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میںکھڑا کیا جا سکے،چیئرمین نیب نے ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی لاہورکے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کے مطابق ان کے مسائل کا جائزہ لے گااور ان کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا، ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی لاہورکے متاثرین نے قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس( ر) جاوید اقبال کا ان کے مسائل کا جائزہ لینے اور ان کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم بھی موجود تھے۔